11 جنوری 2015 - 15:43
داعش اورطالبان کے درمیان لڑائی میں دسیوں افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی علاقے میں داعش اور طالبان کے درمیان لڑائی میں دسیوں افراد ہلاک ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردگروہ داعش کے افراد نے جنوبی صوبے ہلمند کے شہروں سنگین اورکجکی میں طالبان پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہوگئے-

صوبہ ہلمند کے اسسٹنٹ گورنر محمد جان رسولیار اتوار کو کابل میں ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سیاہ پرچم اٹھائے داعش کے افراد نے طالبان پر حملہ کردیا جس کے بعد دونوں فریقوں میں شدید لڑائی اس لڑائی کے نتیجے میں دونوں طرف سے پچاس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے -
داعش سےوابستہ افراد نے سنگین اور کجکی شہروں کے باشندوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ داعش کے امیر ابوبکرالبغدادی کی بیعت کرلیں
کیونکہ طالبان کا لیڈر ملاعمر مرچکا ہے -
اس سے پہلے بھی یہ خبرآئي تھی کہ داعش کے بہت سے افراد صوبہ غزنی میں داخل ہوچکےہيں لیکن افغان حکام نے اپنے ملک میں داعش کی موجودگي کی تردید کی تھی -

.....

/169